لندن(آئی این پی)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستانی فاسٹ باولر محمد عامر کے ویزے کیلئے مددکرینگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پی سی بی سے مکمل رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ میچ فکسنگ کے الزامات میں سزا پانے کے بعد محمد عامر کیلئے انگلینڈ کے ویزے میں مشکلات آگئی تھیں۔