اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

آئی پی ایل پر ایک بار پھر میچ فکسنگ کے سائے ، دہلی اور حیدر آباد کے میچ میں مشکوک حرکات

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے پور(آن لائن)بھارت میں جاری متنازعہ کرکٹ لیگ آئی پی ایل پر ایک بار پھر میچ فکسنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں جبکہ آئی سی سی حکام پیسے کی چمک پر خاموش ہیں۔ گزشتہ روز ایک ایسا میچ کھیلا گیا جس نے ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ کے شکوک کو یقین میں بدل دیا۔ پلے آف میں کوالیفائی کرنے والی اور پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست سن رائزرز حیدر آباد نے دہلی ڈیئر ڈیلوز کو ایسے میچ جتوایا جس سے اس میچ میں فکسنگ واضح ہوگئی۔ پہلے ناقص بیٹنگ کی گئی اس کے بعد انتہائی اہم مواقع پر ڈومینی اور کرن نائر کے انتہائی آسان کیچ گرائے گئے اور یہ کیچ کپتان وارنر نے گرائے جو دنیا کے مانے ہوئے فیلڈرز ہیں۔ اس کے بعد وکٹ کیپر نے جان بوجھ کر کئی بار بال کو نہ پکڑا۔ اس کے بعد آخری اوور میں جب11رنز درکار تھے تو فیلڈرز کو دائرے میں کھڑا کیا گیا۔ آخری بال پر دو رنز درکار تھے تو بال ایک بار پھر کپتان وارنر کے پاس گئی جنہوں نے بال کو نہ پکڑا اور بال باونڈری کے باہر چلی گئی جس سے دہلی جیت گئی۔ کرن نائر نے 83رنز بنائے جن کا انتہائی آسان کیچ وارنر نے گرایا تھا۔ یاد رہے کہ ہمیشہ ہی اس لیگ پر میچ فکسنگ کے الزامات لگتے رہے ہیں جو درست بھی ثابت ہوئے لیکن کھلاڑیوں کی بجائے فرنچائز پر پابندی لگائی گئی۔ اب ایک بار پھر ایسا ہی ہو رہا ہے لیکن آئی سی سی اس معاملے پر خاموش ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…