جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

قومی ٹیم کے نئے کوچ مکی آرتھر کو ایک بڑا چیلنج کا سامنا ہے، راشد لطیف /رمیز راجا

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کیسابق کپتان راشد لطیف اور رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ٹیم کے نئے کوچ مکی آرتھر کو ایک بڑا چیلنج کا سامنا ہے، ‘آرتھر ایک تجربہ کار بین الاقوامی کوچ ہیں لیکن انھیں بیانات کم دینے چاہیے اور پہلے آکر ان چیلنجز کا مشاہدہ کریں جن کا ان کو پاکستان ٹیم کے ساتھ سامنا کرنا ہے’۔ ایک انٹرویو میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آرتھر سے بہت توقعات وابستہ ہیں لیکن انھیں مداحوں کے توقعات کو نہیں بڑھانا چاہیے کیونکہ اگر وہ چیزیں تبدیل نہ کرسکے تو پاکستان حکام اور مداح انھیں معاف نہیں کرسکیں گے’۔مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کا کوچ منتخب کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘مکی آرتھر کئی مداحوں، تنقید نگاروں اور میڈیا کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھے اسی لیے انھیں سخت محنت کی ضرورت ہے کیونکہ آخر میں نتیجے کے علاوہ کچھ کام نہیں آتا’۔کرکٹ کے معروف کمنٹیٹر اور قومی ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز رمیز راجا نے مکی آرتھر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں کرکٹ کے ایک مکمل مختلف کلچر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ وہ ایک تجربہ کار کوچ ہیں جنھوں نے دو بڑی ٹیمیں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ کام کیا لیکن انھیں بہترین کارکردگی کے لیے متحرک اور مضبوط ہونا پڑے گا’۔رمیز راجا نے مکی آرتھر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ‘انھیں بنیادی کام خودغرض کھلاڑیوں سے چھٹکارا پا نا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے’۔قومی ٹیم کی ون ڈے میں حالیہ ناقص کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم میں کچھ عرصے سے حقیقی فاتحانہ کرکٹ کا کلچرختم ہوگیا ہے اور اس کلچر کو ختم کرنا نئے کوچ کے لیے بڑا چیلنج ہوگا’۔ ۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…