ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

خاتون صحافی سے متنازعہ گفتگو،بھارت میں کرس گیل نے ہنگامہ برپاکردیا

datetime 21  مئی‬‮  2016 |

بنگلور(آن لائن) ویسٹ انڈین جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ایک مرتبہ پھر خاتون صحافی کو انٹر ویو دیتے ہوئے قابل اعتراض زبان استعمال کرکے اپنے لیے نئی مصیبت کھڑی کرلی ہے۔ انڈین پریمئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کے اوپنر نے برطانوی خاتون صحافی شارلٹ ایڈورڈز کو انٹر ویو میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے۔انکا کہنا تھا کہ خواتین ان پر اس لیے زیاد ہ ”بچھتی “ ہیں کیوں انکے خیال میں وہ زیادہ ہینڈ سم اور سمارت ہیں۔گیل نے خاتون صحافی کے مخاطب کرتے ہوئے کا کہ ان کا بلا دنیا کا ’سب سے بڑا‘ بیٹ ہے جسے اٹھانے کے لیے خاتون صحافی کو ’دونوں ہاتھوں“ کا استعمال کرنا پڑے گا،ویسٹ انڈین اوپنر نے کہا کہ خواتین کو مردوں جتنی ہی برابری حاصل ہے اور وہ جو چاہیں کرسکتی ہیں۔گیل کا کہنا تھا کہ خواتین کو اپنے مردوں کو ”خوش “ کرنا چاہیے اور اس سے انکا مطلب یہ ہے کہ جب وہ گھر آئیں توکھانا تیار ہوا ور اگر دونوں کام کرتے ہوں تو جو پہلے گھر آئے وہ کھانا بنائے۔اس کے بعد ویسٹ انڈین اوپنر نے خاتون سے انتہائی ذاتی سوال پوچھا جس نے انہیں حیرت زدہ کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ 10سے کرس گیل کے ساتھ موجود انکی گرل فرینڈ نتاشا بیرج نے حال ہی میں جوڑے کی پہلی بیٹی کو جنم دیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…