پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرکٹ کی دنیا کے معمر ترین کھلاڑی نے نئی تاریخ رقم کر دی

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اولڈھم(آن لائن) ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے معمر کرکٹر سیسل رائٹ نے اپنے کیریئر کی 7000وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔79سالہ فاسٹ باو¿لر سیسل رائٹ گزشتہ 65سالوں سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور گزشتہ ہفتے ہیں انہوں نے اپنے کلب کے لیے ایک میچ میں 6شکار کیے ہیں۔سیسل 1959ئ میں جمیکا سے لیگ کرکٹ کھیلنے کے لیے مانچسٹر منتقل ہوئے تھے اور 3سیزن کھیلنے کے بعد انہوں نے برطانیہ میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا جہاں لنکاشائر لیگ کے لیے انہوں نے 27بالز فی وکٹ کے سٹرائیک ریٹ سے 538شکار کیے اور اب بھی وہ وہاں کے بلے بازوں کے لیے ڈراو¿نا خواب بنے ہوئے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ گزشتہ 4میچز میں 15شکار کرچکے ہیں ،وہ اس سیزن میں تقریبا 40کے قریب میچز کھیلیں گے۔سیسل اپنی جوانی میں عظیم ویسٹ انڈین کھلاڑیوں سر ووین رچرڈز ، سر گیری سوبرز اور جوئیل گارنر کے ساتھ ساتھ سابق برطانوی بلے باز ڈینس کامپٹن کے ہمراہ کھیل چکے ہیں۔اپنے بیٹے اور اسکے دو بچوں کے ساتھ اولڈھم کے قریب رائٹن میں رہائش پذیر سیسل کا کہنا تھا کہ وہ 50کی دہائی سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ابھی ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اپنے فٹنس کے راز کے بارے میں سوال پر سیسل کا کہنا تھا کہ وہ ٹی وی کے سامنے بیٹھنے پر میدان میں جاکر واک کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ شراب کو کبھی کبھی ہی ہاتھ لگاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…