جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

شین واٹسن کا ویرات کوہلی بارے بیان ، کرکٹ کی دنیا میں کھلبلی مچ گئی

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور(آن لائن) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راو¿نڈر شین واٹسن کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کی طرح کبھی کوئی نہیں کھیل سکتا۔شین واٹسن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کے پورے کیرئر میں ایک سنچری بنانا غیرمعمولی احساس ہوتا ہے لیکن اگر کوئی آئی پی ایل کے صرف ایک سیزن میں چار دفعہ یہ کارنامہ انجام دے!’واٹسن نے ہندوستانی بلے باز کی تیکنیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ولیئرز ایک وقت میں مختلف گیم کھیلتے ہیں، کھیل پر ان کی گرفت اور جو کچھ وہ کررہے ہوتے ہیں وہ شاندار ہے’۔آسٹریلوی آل راو¿نڈر نے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘آر سی بی کے ساتھ کھیلنے پر فخر ہے جہاں میدان سے باہر ویرات کوہلی اور ڈی ولیئرز کے حوالے سے اور وہ کتنے بہترین لوگ سب جاننے کا موقع ملا’۔ان کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی جانب سے ویرات کوہلی کے خلاف ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت کھیلتے ہیں اور انھیں زیادہ سے زیادہ مصروف رکھنے کی کوشش کی ہے کیونکہ وہ بہت کم غلطیاں کرتے ہیں۔واٹسن کے مطا بق ‘ویرات کوہلی میرے تین اوور کا سامنا کرنے کے بعد مجھے کتاب کی طرح پڑھتے ہیں اور جہاں چاہتے ہیں وہی کھیلتے ہیں’۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…