اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

چیف سلیکٹر کی دورہ انگلینڈ کی تیاری کیلئے سیمنگ وکٹیں بنانے کی ہدایت

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں پر پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے مقامی کیوریٹرز سے سیمنگ وکٹیں بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ہوم کنڈیشنز میں انگلینڈ کے متاثر کن ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انضمام نے پی سی بی کے چیف کیوریٹر کو ہدایت کی کہ وہ 29 مئی سے لاہور میں شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو اسی طرح کی سیمنگ وکٹیں فراہم کرنے کی کوشش کریں جن کا انہیں انگلینڈ میں سامنا کرنا پڑے گا۔اس کے ساتھ انضمام نے پی سی بی کو ٹیم ہفتے قبل انگلینڈ بھیج کر ہیمپشائر کاؤنٹی میں کیمپ لگانے کیلئے بھی راضی کر لیا ہے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ چیف سلیکٹر نے ہوم کنڈیشنز میں انگلش ٹیم کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جس نے بہترین بیٹنگ کی حامل بھارتی ٹیم کو 2014 میں 3۔1 سے شکست دی تھی ٗاس کے ساتھ ساتھ انہوں نے انگلینڈ کی حالیہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جہاں انہوں نے رواں سال کے آغاز میں جنوبی افریقہ کو زیر کیا تھا۔چیف سلیکٹر کے مطابق امید ہے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کو دورہ انگلینڈ کیلئے ویزہ جاری کردیا جائے گا تاکہ پاکستانی باؤلنگ حریف ٹیم کو بھی آزمائش میں ڈال سکے۔ذرائع نے بتایا کہ انضمام 2013 کے سیزن میں قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے نتائج کو دیکھ کر پریشانی کا شکار ہیں جہاں گرین شرٹس کو 3۔0 سے کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا ٗ ناقص کارکردگی کی اصل وجہ یہ تھی کہ پاکستانی کھلاڑی متحدہ عرب امارات کی بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹوں پر کھیلنے کے عادی ہیں لہٰذا انگلش وکٹوں پر کھیلنے کیلئے انہیں وہاں کی کنڈیشنز کے مطابق خود کو ڈھالنا ہو گا۔پاکستان دورہ انگلینڈ پر چار ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا جہاں سیریز کا آغاز 14 جون سے لارڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…