اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

یاسر شاہ ، رنگنا ہیراتھ نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپنر رنگنا ہیراتھ نے کہاہے کہ پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ ان تمام صلاحیتوں کے مالک ہیں جس کی ضرورت ایک اچھے باؤلرکو ہوتی ہے اور انگلینڈ میں بہت وکٹیں حاصل کریں گے۔ایک انٹرویو میں رنگنا ہیراتھ نے قومی ٹیم کے لیگ اسپنر کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ پاکستان کے لیے بہت اچھا انتخاب ہیں، ان کی باؤلنگ میں کئی پہلو ہیں، گیند کو گھمانے، باؤنس اور خاص صلاحیت یہ ہے کہ خراب گیندیں بہت کم کراتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بطور باؤلر یاسرشاہ کے پاس سب کچھ ہے ٗانھوں نے صرف 12 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور 70 سے زائد وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جس سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کتنے اچھے باؤلر ہیں ٗیاسر شاہ نے متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جہاں وکٹ ان کیلئے ساز گار تھی تاہم ہیراتھ کو یقین ہے کہ یاسر شاہ انگلینڈ میں بھی بہت وکٹیں حاصل کریں گے۔سری لنکن باؤلر نے کہا کہ انگلینڈ میں انھیں تحمل سے باؤلنگ کرنے کی ضرورت ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ بہت وکٹیں حاصل کریں گے۔ہیراتھ کے مطابق مصباح الحق اور یونس خان دو ایسے تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو کسی بھی کنڈیشن پر کھیل سکتے ہیں، دونوں کو پوری دنیا میں کھیلنا کا تجربہ ہے اس لیے مجھے یقین ہے انگلینڈ میں بھی یہ کامیاب ہوں گے۔غیر ملکی کوچ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ مجھے غیرملکی اور مقامی کوچ کے درمیان کوئی فرق نظر نہیں آتا اصل کام ہمیں اعتماد دینے اور تکنیکی اعتبار سے اچھی باتیں بتانا ہے جو کوئی بھی کوچ کرے وہ اچھا ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…