جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

دورہ انگلینڈ!انضما م الحق نے کیوریٹرز سے مطالبہ کر دیا

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے مقامی کیوریٹرز سے سیمنگ وکٹیں بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ہوم کنڈیشنز میں انگلینڈ کے متاثر کن ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انضمام نے پی سی بی کے چیف کیوریٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ 29 مئی سے لاہور میں شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو اسی طرح کی سیمنگ وکٹیں فراہم کرنے کی کوشش کریں جن کا انہیں انگلینڈ میں سامنا کرنا پڑے گا۔اس کے ساتھ انضمام نے پی سی بی کو ٹیم ہفتے قبل انگلینڈ بھیج کر ہیمپشائر کاؤنٹی میں کیمپ لگانے کیلئے بھی راضی کر لیا ہے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ چیف سلیکٹر نے ہوم کنڈیشنز میں انگلش ٹیم کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جس نے بہترین بیٹنگ کی حامل ہندوستانی ٹیم کو 2014 میں 3۔1 سے شکست دی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے انگلینڈ کی حالیہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جہاں انہوں نے رواں سال کے آغاز میں جنوبی افریقہ کو زیر کیا تھا۔چیف سلیکٹر پرامید ہیں کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کو دورہ انگلینڈ کیلئے ویزہ جاری کردیا جائے گا تاکہ پاکستانی باؤلنگ حریف ٹیم کو بھی آزمائش میں ڈال سکے۔اس وقت سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ 31 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں کاکول کی فوجی اکیڈمی میں لگائے گئے فٹنس کیمپ میں شریک ہیں۔تاہم 29 مئی سے کیمپ کاکول سے لاہور منتقل ہو جائے گا جہاں نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی ٹیم کو جوائن کر لیں اور ایک ہفتے جاری رہنے والے اس کیمپ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے کام کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ انضمام 2013 کے سیزن میں قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے نتائج کو دیکھ کر پریشانی کا شکار ہیں جہاں گرین شرٹس کو 3۔0 سے کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس ناقص کارکردگی کی اصل وجہ یہ تھی کہ پاکستانی کھلاڑی متحدہ عرب امارات کی بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹوں پر کھیلنے کے عادی ہیں لہٰذا انگلش وکٹوں پر کھیلنے کیلئے انہیں وہاں کی کنڈیشنز کے مطابق خود کو ڈھالنا ہو گا۔پاکستان دورہ انگلینڈ پر چار ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا جہاں سیریز کا آغاز 14 جون سے لارڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…