اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

تمام فیصلے مسترد، پاکستان سپر لیگ فرنچائزوں کے مالکان نے انکار کر دیا

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزوں کے مالکان نے لیگ میں چھٹی ٹیم کے اضافے کے منصوبے کو مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے اگلے سال لیگ کے نئے سیزن میں ایک ٹیم کے اضافے کے وعدے کے باوجود فرنچائز مالکان نے اس منصوبے کو حتمی شکل دینے سے انکار کردیا۔فرنچائز مالکان مرچنڈائزنگ کے ذریعے آمدنی کا نیا سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انھیں اس بات پر تشویش ہے کہ ایک اضافی فرنچائز سے ان کے منافعے میں کمی ہوگی۔پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے فرنچائز پر مشتمل ٹورنامنٹ کے اگلے سیزن میں مزید ایک ٹیم کی شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم سوائے پشاور زلمی کے کسی اور فرنچائز مالک نے منافعے کی تقسیم کے طریقہ کار کی وجہ سے اس خیال کو خوش آمدید نہیں کہا۔قبل ازیں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم آزاد جموں اینڈ کشمیر (اے جے کے) کے نام سے ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز کے درمیان طے شدہ معاہدے کے مطابق ایک اور فرنچائز کا اضافہ تیسرے ایڈیشن میں ہوگا۔ پی ایس ایل میں اس وقت چاروں صوبوں اور وفاق پر مشتمل پانچ فرنچائز شامل ہیں۔پی ایس ایل کا پہلا کامیاب ایڈیشن رواں سال فروری کے آغاز میں منعقد ہوا تھا اور پی سی بی نے 2.47 ملین ڈالر منافع حاصل کیا تھا اور بورڈ نے اس منافعے کے 70 فی صد حصے کو پانچوں فرنچائزوں میں برابرتقسیم کیا تھا۔
٭٭٭٭٭



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…