ممبئی (آئی این پی)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستانی ٹیم کو بزدلوں کا ٹولہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں کوئی بھی دلیر اور ٹیم کو لڑانے والا کھلاڑی نہیں ہے، مکی آرتھر کو ٹیم کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کے لئے سخت انتظامات کرنا ہوں گے، انہیں ایسے کھلاڑی دینا ہوں گے جوکہ اگلے پانچ چھ برس تک ٹیم کوسنبھالے رہیں۔تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ اس کمیٹی کا حصہ تھے جس نے مکی آرتھر کو ڈھونڈ کر انہیں کوچ کے درجے پر فائز کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں کوئی بھی دلیر اور ٹیم کو لڑانے والا کھلاڑی نہیں ہے، مکی آرتھر کو ٹیم کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کے لئے سخت انتظامات کرنا ہوں گے، انہیں ایسے کھلاڑی دینا ہوں گے جوکہ اگلے پانچ چھ برس تک ٹیم کوسنبھالے رہیں۔رمیز راجہ نے کسی بھی ٹیم کی پرفارمنس میں اس کے کپتان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈینیئل ویٹوری کی قیادت میں ایک عام سے سائیڈ تھی لیکن برینڈن میک کولم نے قیادت سنبھالنے کے بعد ٹیم کا کلچر ہی تبدیل کردیا، وہ لوزرز سے وننگ سائیڈ میں تبدیل ہوگئی۔