نئی دہلی (آن لائن)انڈین پریمئرلیگ کے نویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود جنوب افریقی کرکٹراے بی ڈویلیئرنے اپنے روایتی انداز میں مذاق کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیاتاکہ اپنی بھارتی شہریت کیلئے بات چیت کرسکیں۔ڈویلیئرکایہ بیان سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقہ میں ہلچل مچ گئی کہ کرکٹ کاعظیم نام بھی بھارت کاشہری بننے کو ہے لیکن یہ فقط ایک مذاق تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم کا حصہ اے بی ڈویلیئر کی کارکردگی مجموعی طورپر نہایت شاندار رہی اورچارففٹیز، ایک سینچری کی بدولت11اننگزمیں 538رنز جوڑنے میں کامیاب رہے ، حالیہ دنوں میں آرسی بی کی ڈیجیٹل ٹیم کے رکن مسٹرنگس نے ڈویلیئرسے سوال کیاکہ آپ بھارتی شہریت کیوں نہیں لے لیتے؟ کیونکہ آپ بھی بہت وقت بتارہے ہیں؟اس پر اے بی ڈویلئرکاکہناتھاکہ ’مجھے اس ضمن میں بھارت کے وزیراعظم سے بات کرنی چاہیے ‘حالانکہ وہ مذاق کررہے تھے اور ان کے اس انداز کو مداحوں نے خوب پسند کیا۔
بھارت میں موجود اے بی ڈویلیئرز کا ایسا مذاق کہ جنوبی افریقہ میں ہلچل مچ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چین کا نظام
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم



















































