لاہور(آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور افغانستان کر کٹ ٹیم کے سابق کوچ انضمام الحق نے کہاہے کہ افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کرنے کیلئے ہوم گرانڈ پر بین الاقوامی کرکٹ منعقد کرنے کی ضرورت ہے، جس کیلئے ایسوسی ایٹس سائیڈزکو بلا سکتے ہیں،اگر ایسا نہ ہوا تو جس طرح انھوں نے کرکٹ میں ترقی کی وہ برقرار نہیں رہ پائیگی، انھوں نے کہا کہ آپ تصور نہیں کر سکتے کہ افغانستان کے شائقین کس قدر جذباتی اور وہ ہر نتیجے میں کتنے ملوث ہوتے ہیں، مجھے یاد ہے کہ جب ہم کوئی میچ جیت جاتے تو اصغر استنکزئی قوم سے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتا تھا جس میں التجا ہوتی کہ وہ جیت کا جشن گولیاں چلا کر نہ منائیں کیوں کہ ایک موقع پر اس طرح کے جشن کی وجہ سے پانچ لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، اصغر اور محمد نبی کو افغانستان میں میگا اسٹار کا درجہ حاصل ہے۔انضمام الحق نے اپنی بطور ٹیم کوچ مختصر اور کامیاب عرصے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حج کے فریضے کی ادائیگی کیلئے سعودیہ میں تھاکہ افغانستان نے مجھ سے رابطہ کیا، میں نے ان سے کہاکہ کوچ کے کردار میں صرف زمبابوے ٹورکیلئے دستیاب ہونگا جو اکتوبر 2015میں ہونا تھا، میرے پاس کوچنگ کرنے کا کوئی تجربہ نہیں تھا میں مکمل معاہدے سے قبل دیکھنا چاہتا تھا کہ صورتحال کو کس طرح ہینڈل کروں گا، اللہ کے کرم سے ہم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز جیت لی،انھوں نے بتایا کہ افغانستان کے کھلاڑی جم جانے سے نہیں گھبراتے ، وہ کھانے میں بھی کافی خوش خوراک واقع ہوئے ہیں ۔
افغانستان کے شائقین کر کٹ بہت جذباتی ہیں، انضمام الحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چین کا نظام
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم



















































