اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سب کو پیچھے چھو ڑ کر نیا ریکا ر ڈ اپنے نا م کر لیا

datetime 17  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن)آئی پی ایل یعنی انڈین پریمیئر لیگ کے نویں سیزن میں معروف بیٹسمین ویرات کوہلی سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں سر فہرست ہیں۔رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اب تک 12 میچوں کی 12 اننگز میں 83.55 رنز کی اوسط سے مجموعی طور پر 752 رنز بنائے ہیں۔ان کے بعد انھی کی ٹیم سے کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے معروف کرکٹر اے بی ڈی ولیئرز ہیں جنھوں نے اتنی ہی اننگز میں 597 رنز بنائے ہیں۔تیسرے نمبر پر سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر ہیں انھوں نے اب تک 12 اننگز میں 567 رنز بنائے ہیں لیکن ان کی ٹیم ابھی پوائنٹس ٹیبل میں 16 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔رواں آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کے 752 رنز میں تین سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں۔انھوں نے مجموعی طور پر 60 چوکے اور 28 چھکے لگائے ہیں۔ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز اے بی ڈی ولیئرز کا ہے۔ انھوں نے گجرات لائنز کے خلاف 129 رنز بنائے تھے جبکہ اسی میچ میں وراٹ کوہلی نے 109 رنز بنائے۔رن اوسط کے معاملے میں وراٹ صرف کولکتہ نائٹ رائڈرز کے یوسف پٹھان سے پیچھے ہیں۔سب سے زیادہ چھکے مارے کے معاملے وہ اے بی ڈی ولیئرز کے پیچھے ہیں۔بولنگ کے شعبے میں مقابلہ سخت ہے ممبئی انڈینز کے ایم جے میک لنگھن نے 13 میچوں میں 17 وکٹیں لی ہیں تو سن رائزرس کے بھونیش کمار نے 12 میچوں میں 16 وکٹیں اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کے آندرے رسل نے اتنے ہی میچوں میں 15 وکٹیں لی ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…