دہلی(آن لائن) بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر دیپک شودھن 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ اس وقت بھارت کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر تھے۔ تفصیلات کے مطابق شودھن پھیپھٹروں کے کینسر میں مبتلا تھے اور ان کا اتوار کو احمد آباد میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ ان کی آخری رسومات گزشتہ روز ادا کر دی گئیں۔ دیپک شودھن نے بھارت کی جانب سے بطور بلے باز 1952 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور کیریئر کی پہلی اننگز میں 110 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے تین ٹیسٹ اور 43 فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔