اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اہم وزیر نے یورپی ملک کی جعلی کرکٹ ٹیم کو سرکاری خزانے پر پاکستان کا دورہ کرادیا

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،لندن (آن لائن)پنجاب کی وزارت کھیل کی جانب سے بیلجیئم کی جعلی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر قومی خزانے سے رقم لٹانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی بعض شخصیات نے بیلجیئم کی جعلی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ارینج کیا اور صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود سے تعلقات کی بناء4 پر اس دورے پر آنے والے اخراجات بھی وصول کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 3سال پہلے لندن سے تعلق رکھنے والے 3افراد نے 15کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اور انہیں برطانوی کرکٹ ٹیم کی کٹس پہنا کر پاکستان لائے جہاں انہوں نے یوتھ فیسٹیول میں شرکت کی حیران کن طور پر ان کھلاڑیوں میں سے صرف 2کا تعلق برطانیہ سے تھا جبکہ باقی لاہور اور اسکے گردو نواح سے تعلق رکھتے تھے۔ان آرگنائزر کی جانب سے اس ٹیم کو لندن سے لاہور لانے اور انکے سامان اور بورڈنگ کا خرچہ قومی خزانے سے ادا کیا گیا ،اس کرپشن کیس کی تحقیقات اب نیب کے سپرد ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس بات کا قطعی علم نہیں تھا کہ بیلجیئم کی کرکٹ ٹیم سرکار ی اخراجات پر پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہے۔ اس ٹیم کے ساتھ جڑا ہوا شخص رانا مشہود کا انتہائی قریبی آدمی تھا جو ان کے لیے ڈرائیونگ اور دیگر سپیشل ڈیوٹیاں سرانجام دیتا تھا۔رانا مشہود نے کسی قانونی یا آئینی تقاضے کو پورا کیے بغیر مذکورہ شخص کو اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہو ا تھا جبکہ اسے آفس ،گاڑی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی ہوئی تھیں۔ نیب حکام کے مطابق انہوں نے رانا مشہود کیخلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں بڑے پیمانے پر مالی بیضابطگیوں کے الزامات کی تحقیقات شروع کررکھی ہیں۔ ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…