اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھاری اخراجات کی پیش نظر ہوم سیریز یو اے ای کے بجائے سری لنکا یا جنوبی افریقہ میں کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ اپنی ہوم سیریز سے کوئی خاص مالی فائدہ نہیں ہو رہا جبکہ متحدہ عرب امارات نے بہت زیادہ رقم بٹورنا شروع کر دی ہے جو پی سی بی کیلئے ناقابل برداشت ہے، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بورڈ ہر پہلو پر بغور جائزہ لے رہا ہے اور جہاں بھی مالی طور پر زیادہ فائدہ ہوگا وہاں ہوم سیریز کو منتقل کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان اپنی ہوم سیریز دیار غیر کھیلنے پر مجبور ہے اور زیادہ ترمقابلوں کا انعقاد یو اے ای میں ہوا۔