لاہور(آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) سے محمد اکرم کو اسسٹنٹ کوچ لگانے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطا بق نئے پاکستانی ہیڈ کوچ کا فرمائشی پروگرام شروع ہوگیا ہے اور انہو ں نے محمداکرم کو اسسٹنٹ کوچ لگانے کامطالبہ کردیاہے ۔بورڈ پہلے ہی مکی آرتھر کو من مانی کی اجازت دے چکا ہے ۔مکی کے مطابق محمداکرم کوچنگ میں وسیع تجربے کے حامل ہیں اوروہ انگلش کنڈیشنز سے بھی اچھی طرح واقف ہیں جبکہ انہیں پاکستانی کھلاڑیوں کی نفسیات کا بھی پتہ ہے ۔ مکی نے خیال ظاہر کیا ہے کہ محمد اکرم کے اسسٹنٹ کوچ بننے سے دورہ انگلینڈ میں ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انضمام الحق نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر میری باتیں نہ مانی گئیں تو مجھے عہدے کا کوئی لالچ نہیں ہے بے شمار ملک ہیں جنہوں نے مجھے آفر ز کیں ، میری نہ سنی گئی اور اگر میں قومی ٹیم کےلئے کچھ نہ کر سکا تو میں چپ چاپ استعفیٰ دے کر گھر چلا جاﺅں گا ۔