ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کامیابی کے بعد میگا ایونٹ کو 4کی بجائے ہر 2سال بعد کروا نے کا غور

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )بھارت میں ہونےوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شاندار کامیابی کے بعد میگا ایونٹ کو 4کی بجائے ہر 2سال بعد کروا نے بار ے غور شروع کر دیا ہے،اس حوالے سے کونسل نے سپانسرز اور براڈ کا سٹرز سے رابطے تیز کر دئےے ہیں ، ممکنہ طور پر 2018کاٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز ، 2020 کا آسٹریلیا اور 2022 کا متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوسکتا ہے ۔برطانوی اخبار کے مطابق پیسے کی چکا چوند نے آئی سی سی کو اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور کردیا ہے،میگا ایونٹ سے لاکھوں نہیں کروڑوں شائقین محظوظ ہوئے۔ صرف پاک بھارت میچ ہی 83 ملین افراد نے دیکھا اور پھر فائنل کی خوب دھوم مچی۔بس یہی وجہ ہے کہ آئی سی سی جو پہلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ ہر چار سال بعد کروانے کا اعلان کر چکی تھی اپنا فیصلہ بدلنے پر آ گئی ہے۔ آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 کو چار کے بجائے دو سال بعد کروانے پر دوبارہ غور شروع کر دیا ہے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مختصر فارمیٹ کے عالمی کپ کو ہر چار سال بعد کروانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن برطانوی اخبار کےمطابق آئی سی سی نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ کو ہر دو سال بعد کروانے کیلئے براڈ کاسٹرز کیساتھ رابطے تیز کر دیئے ہیں ،کیونکہ براڈ کاسٹر نے آئی سی سی سے 2023 تک کے جو رائٹس دو بلین ڈالرز میں حاصل کیے تھے اس میں 2018 اور 2022 کے میگا ایونٹ شامل نہیں تھے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ ماہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ہوسکتا ہے ۔ برطانوی اخبار کے مطابق ممکنہ طور پر 2018 کا ٹی 20 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز ، 2020 کا آسٹریلیا اور 2022 کا متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوسکتا ہے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…