لاہور( این این آئی)قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ نے ملکی ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرامیں اپنی شکایت درج کرادی ،پیمرا نے بھی معاملے کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔پیمرامیڈیاڈیپارٹمنٹ کا کہناہے کہ محمد حفیظ گزشتہ ہفتے اسلام آبادمیں پیمراحکام سے ملے اور یہ معاملہ اٹھایاکہ کچھ چینلز نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کیلئے ان پر الزام تراشی کی۔اس موقع پر محمد حفیظ نے کہاکہ میں ہمیشہ پوری ایمانداری کے ساتھ اور پاکستان کے سفیر کے طورپر کھیلا ہوںمگر من گھڑت کہانیاں میرے امیج کو خراب کررہی ہیںاور اس سلسلے کو فوری روکنا چاہیے ۔پیمرانے محمد حفیظ کو یقین دہانی کرادی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔واضح رہے کہ محمد حفیظ رواں سال فروری میں بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ایشیا ءک2016 کے دوران ران کی ہڈی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے مگر دردکش انجکشن لگواکرکھیلتے رہے تاہم بعدازاں بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈٹی ٹونٹی کے آخری دومیچز نہیں کھیل پائے تھے۔آخری دونوں میچوں میں نہ کھیلنے کو پاکستانی ٹی وی چینلز نے ڈرامہ قرار دیتے ہوئے محمد حفیظ پر الزام لگایاتھا کہ وہ کپتان آفریدی کوناکام بنانے کیلئے جان بوجھ کر باہر بیٹھے تھے۔اس حوالے سے بتایاگیاہے کہ دردکے باوجود محمد حفیظ کھیلنا چاہتے تھے تاہم فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد مینجمنٹ نے انہیں باہربٹھایا کیونکہ وہ صحیح سے دوڑتک نہیں پارہے تھے۔ٹیم ذرائع کا کہناہے کہ محمد حفیظ کی انجری جعلی نہیں تھی اور نہ ہی کوئی بہانہ بنایاتھا۔ہمیں تو محمد حفیظ کے جذبے کی تعریف کرنی چاہیے کہ وہ تکلیف کے باوجود بھی کھیلتے رہے اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے میچز بھی کھیلنا چاہتے تھے۔ان پر جعلی انجری کا الزام لگانا سراسربہتان اور بغض وکینہ کی نشاندہی کرتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چین کا نظام
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم



















































