پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ رقم، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی جگہ بنا لی

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)روانڈا کے کپتان ایرک ڈوسنگی زمانا نے لگاتار دو دن سے زائد نیٹ میں بیٹنگ کر کے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی جگہ بنا لی۔روانڈا کرکٹ کے کپتان لگاتار 51 گھنٹے تک بیٹنگ کر کے سب سے طویل نیٹ سیشن کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔انہوں نے 11 مئی کو بیٹنگ کا آغاز کیا اور12 مئی اپنی طویل کاوش کا اختتام اگلے دن کیا جہاں اس دوران سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر، روانڈا میں برطانوی ہائی کمشنر ولیم گیلنگ اور مس روانڈا نے بھی انہیں باو¿لنگ کرائی۔29 سالہ کھلاڑی نے دارالحکومت کگالی میں بڑے ہجوم کے سامنے جو آخری گیند کھیلی وہ ان کی بیوی نے کرائی۔دو دن تک بیٹنگ کے باوجود ایرک نے کمال ہمت کا مظاہرہ کیا اور وہاں موجود لوگوں اور حکام کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منایا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ ہندوستان کے ویراگ مارے کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال یہ سنگ یل عبور کیا تھا۔ایرک نے کہا کہ وہ اس کوشش کے ذریعے روانڈا کرکٹ اسٹیڈیم فاو¿نڈیشن کیلئے 30ہزار ڈالر جمع کرنے کیلئے پرامید ہیں جس کے ساتھ ملک کا پہلا انٹرنیشنل اسٹیڈیم بن جائے گا۔اس اننگ کے دوران ایرک کو ہر گھنٹے کے بعد پانچ منٹ کا وقفہ دیا گیا تاکہ ان کی صحت کو پرکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں کچھ کھلایا پلایا بھی جا سکے۔واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کی سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا ریکارڈ عظیم پاکستانی بلے باز حنیف محمد کے پاس ہے جنہوں نے 1958 میں ویسٹ انڈیز میں 337 رنز کی تاریخی اننگ کے دوران 16 گھنٹے اور 10 منٹ تک بیٹنگ کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔مشہور برطانوی اخبارنے نشاندہی کی کہ ایرک نے 2015 کی ایشز سیریز میں پوری آسٹریلین ٹیم نے جتنے گھنٹے بیٹنگ کی تھی اس سے بھی پانچ گھنٹے زیادہ بیٹنگ کی۔روانڈا کرکٹ اسٹیڈیم فاو¿نڈیشن دنیائے کرکٹ کیلئے کوئی نیا نام نہیں کیونکہ 2014 میں انہوں نے پانچ ہزار 730 میٹر کی بلندی پر کرکٹ میچ کھیل کر بلند ترین مقام پر میچ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
٭٭٭٭٭



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…