ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹر محمدحفیظ کی شکایت،نجی ٹی وی چینلز کیلئے مسئلہ کھڑا ہوگیا

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پیمرا نے پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر محمد حفیظ کی چند نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے ان کی ذات اور کھیل کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت خبریں اور تجزیئے نشر کرنے پر دائر شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ شکایت کارروائی کے لئے پیمرا شکایات کونسل کو بھجوادی ہے ۔ اپنی دائر کردہ شکایت میں کرکٹر محمد حفیظ نے نجی ٹی وی چینلز کی غیر پیشہ ورانہ اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹ پر پیمرا قوانین کے تحت کارروائی کی درخواست کی تھی کرکٹر نے اس موقف کااظہار کیا کہ چینلز نے تمام تر خبریں اور تجزیئے یکطرفہ بنیادوں پر ان کا موقف جانے بغیر نشر کئے اپنی شکایت میں کرکٹر محمد حفیظ نے مزید کہا ہے کہ ٹی وی چینلز نے سستی شہرت اور ریٹنگ کے حصول کیلئے پاکستانی ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران ان کی بیماری کو جھوٹا قرار دیا اور ان کی ایم آر آئی رپورٹ کوبھی من گھڑت کہا گیا قطع نظر اس کہ وہ بھارت میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے ایسی خبروں سے نہ صرف ان کا خاندان بلکہ وہ خود بھی شدید اضطراب اور ذہنی کوفت سے گزرے پیمرا نے شکایت کا اپنے قوانین کے تحت نوٹس لیتے ہوئے پیمرا شکایات کونسل کو مزید کارروائی کیلئے بھجوادی ہے



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…