جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

منوہر کے دورہ پاکستان سے عالمی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی ٗ احسان مانی

datetime 13  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی نے ششانک منوہر کی کھیلوں کی عالمی گورننگ باڈی کے آزاد چیئرمین کی حیثیت سے تقرری کو ایک اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آگے چل کر انہیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑیگا۔ ایک انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ میں ششانک کو ذاتی طور پر تو نہیں جانتا تاہم ابھی تک انہوں نے صحیح اقدامات کیے ہیں تاہم ابھی ایک لمبا سفر طے کرنا ہے۔ اس وقت دنیائے کرکٹ کو چند سنگین چیلنجز کا سامنا ہے اور مجھے امید ہے کہ ششانک منوہر آئی سی سی کو موثر قیادت فراہم کرینگے جس کی اس وقت اسے شدید ضرورت ہے۔2002۔2006 تک آئی سی سی کی صدارت کے منصب پر فائض رہنے والے مانی نے کہا کہ ششانک منوہر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی کا کوئی راستہ ڈھونڈنا ہو گا جس کا انحصار دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات پر ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ منوہر کو پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کرنے چاہئیں ٗوہ لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کر کے اس کا مثبت انداز میں آغاز کر سکتے ہیں جس سے یہ واضح پیغام جائیگا کہ آئی سی سی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے تیار ہے جو یقیناً سیکیورٹی ضمانت کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔احسانی مانی نے کہا کہ ششانک منوہر کو ایسوسی ملکوں کی کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے بھی مالی معاونت سمیت دیگر اہم اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سری نواسن کی جانب سے کرکٹ کے نظام میں تبدیلیوں سے قبل آئی سی سی کا ہمیشہ سے ہی آزاد صدر رہا، آئی سی سی سربراہ صدر کو شفاف ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میرے دور میں ایک سسٹم تھا جس کے تحت تمام ملکوں کو آڈٹ اکاؤنٹس دکھانے کے بعد ہی آئی سی سی سے فنڈ جاری کیے جاتے تھے اور جب پی سی بی نے ایسا نہ کیا تو میں پاکستان کے فنڈز بھی روک دئیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…