ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات کی چھٹی،پاک سری لنکا سیریز نئی جگہ کرانے کی تیاریاں

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز سری لنکا میں کھیلنے پر غور کر رہے ہیں۔بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہاکہ اگر ہمیں اپنی ہوم سیریز میں بھی مالی طور پر کچھ منافع نہ ہو تو پھر اس کا کوئی فائدہ نہیں ٗ کسی دوسرے ملک کی ہوم سیریز کھیلنے سے اسے کوئی آمدنی نہیں ہوتی ٗ یو اے ای میں ہوم سیریز کھیلنے پر پی سی بی کو بہت زیادہ اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں اس لئے اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سری لنکا میں کھیلنے پر غور کر رہے ہیں، اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ وہاں ہمیں اسٹیڈیم دستیاب ہوں گے یا نہیں اور سیریز کے دوران وہاں کا موسم کیسا ہوگا؟پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ خواہش ہے کہ اگلی سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے اور غیر ملکی کرکٹرز سے معاہدہ کرتے وقت اس حوالے سے بات بھی کی جائے گی کہ وہ پاکستان میں کھیلنے کے لئے تیار ہیں یا نہیں، اگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور میں کھیلنے کے لیے زیادہ رقم کا مطالبہ کیا تو پی سی بی اس کے لئے بھی تیار ہے۔پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کے حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ معاہدے کے مطابق پی ایس ایل میں ٹیم کا اضافہ تیسرے سال ہونا ہے تاہم پہلے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد اور فرنچائزز کی ویلیو میں اضافے کے پیش نظر چھٹی ٹیم دوسرے سال ہی شامل کرنے کی خواہش ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کا اضافہ کرتے ہیں تو ہماری آمدنی میں اس لیے اضافہ نہیں ہوگا کیونکہ ہم نے میڈیا کے حقوق اور سپانسرشپ کے معاہدے 5 ٹیموں کی بنیاد پر 3 سال کیلئے کر رکھے ہیں، اگر اخراجات بڑھ جاتے ہیں اور آمدنی نہیں ہوتی تو اس میں ہمارا نقصان ہے اس لئے چھٹی ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ پانچوں فرنچائزز کو اعتماد میں لینے کے بعد ہی کیا جائیگا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…