اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

کر کٹ کی دنیا کا حیران کن واقع میچ میں وکٹ کیپر کو مار کر قتل کردیا گیا

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(آن لائن)بنگلاد یش میں بیٹسمین نے نوجوان وکٹ کیپر بابل شکدر کو سر میں اسٹمپ مار کر قتل کردیا ۔ مقامی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا میں دو ٹیموں کے درمیان برادرانہ میچ جاری تھا۔میچ میں بیٹسمین نے آوٹ ہونے پر مشتعل ہوکر اپنی حریف ٹیم کے وکٹ کیپر بابل شکدر کے سر اسٹمپ ماردی ،جس سے وہ موقعے پر ہی گراونڈ میں گرگیا ،تاہم بعدازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد بیٹسمین موقعے سے فوری طور پر فرار ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران وکٹ کیپر گزشتہ بالز پربلے باز کو آوٹ نہ دینے اور بالز کو نو بال قرار دینے پر امپائر کو طنزیہ اشارے کرتا رہا تھا ،اسکا خیال تھا کہ امپائر اننگ میں اس ٹیم کی حمایت کررہا ہے۔پولیس سربراہ محبوب حسن نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ مقتول وکٹ کیپر کے اشاروں نے بیٹسمین کو مشتعل کردیا تھا اور آوٹ ہونے پر فوری طور پر اسنے اشتعال میں آکر وکٹ کیپر کے سر پر اسٹمپ سے حملہ کر دیا۔پولیس حکام نے بیٹسمین کی تلاش شروع کردی ہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…