لاہور(آن لائن) قومی کرکٹر شرجیل خان کا معاملہ ابھی حل ہوا نہیں تھا کہ پی سی بی میں ایک اور مسئلے نے سر اٹھا لیا، پی سی بی میں تین ہائی آفیشلز کی ڈگریوں پر شک کیا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے مسائل تو تب حل کرے جب خود ہر خامی سے پاک ہو۔ پی سی بی میں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ ادھر شرجیل خان کے مسئلے نے سر اٹھایا ہے تو ادھر کرکٹ بورڈ میں اس سے بھی بڑا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔ چار سال سے پی سی بی میں کام کرنے والے جی ایم انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کی ڈگری مشکوک ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی جہاں قومی کرکٹرز کی تربیت کی جاتی ہے، اس کے سربراہ عزت سید بھی اپنی اصل ڈگری کا ثبوت ابھی تک نہیں دے سکے۔ پاکستان کرکٹ مارکیٹنگ کی سربراہ نائلہ بھٹی بھی کئی مرتبہ نوٹس کے باوجود ڈگری جمع نہیں کروا سکی ہیں۔ ۔