اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

آئی پی ایل، میچ ہارنے پر پریتی زنٹا کی انتہائی غیر اخلاقی حرکت

datetime 12  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی (نیوز ڈیسک) انڈین پریمئر لیگ میں کنگز الیون پنجاب کی شریک مالکہ پریتی زنٹا نے جیتا ہوا میچ ہارنے پر ٹیم کوچ کی بے عزتی کر ڈالی۔ رائل چیلنجرز بنگلور کیخلاف میچ کے دوران ایک موقع پر پنجاب کی پوزیشن انتہائی مضبوط تھی اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پنجاب آسانی سے میچ جیت جائے گا تاہم حیران کن طور پر بنگلور نے یہ میچ 1 رن سے جیت لیا۔ میچ کے خاتمے کے بعد پنجاب کی شریک مالکہ پریتی زنٹا کنگز الیون پنجاب کے ڈگ آٹ میں گئیں جہاں انہوں نے پنجاب کے کوچ سنجے بانگر کو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر کھری کھری سنائیں اور انتہائی نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔ سنجے بانگر نے میچ کے دوران انتہائی اہم موقع پر اکشر پٹیل کو بھیجنے کی بجائے فرحان بہاردین کو بلے بازی کا موقع دیا تھا جو کچھ خاص کرنے میں ناکام رہے اور پنجاب جیتا ہوا میچ ہار گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب پریتی زنٹا کو کرکٹ میچ کے دوران اتنے غصے میں دیکھا گیا، 2012 میں بھی انہوں نے کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کیخلاف میچ میں شان مارش کو ایل بی ڈبلیو آٹ دیئے جانے پر غصے کا اظہار کیا تھا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…