ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ کی دنیا سے اتہائی بری خبر ا ٓگئی

datetime 12  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارباڈوس(این این آئی)ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹ کمنٹیٹراور صحافی ٹونی کوزیر علالت کے باعث 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔1985 میں کرکٹ کے بارے میں لکھنے کا آغاز کرنے والے ٹونی کوزیر نے کرکٹ کھیلے بغیر دنیا میں کھیل کے حوالے سے بڑا نام کمایا اور کرکٹ کی توانا آواز بنے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے اپنا آخری کالم اسی ویب سائٹ کو یکم مئی کو تحریر کیا تھا۔ٹونی کوزیر کو 3 مئی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی گردن اور ٹانگوں پر انفیکشن تشخیص ہوا تھا اور 75 سال کی عمر میں اپنے آبائی شہر بارباڈوس میں انتقال کرگئے۔آئی سی سی کی جانب سے ٹویٹر پر ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور پیغام میں کہا گیا کہ ٹونی کوزیر کی وفات کی خبر گہرا دکھ ہے ¾وہ حقیقی معنوں میں کرکٹ کی عظیم آواز تھے ¾ان کا انتقال کرکٹ کمیونٹی کےلئے بڑا نقصان ہے۔کرکٹ کے صحافی کے بیٹے کوزیر نے 1965 میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز کے دورے سے کمنڑی کا آغاز کیا اور گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران انھوں نے خود کو اس میدان میں منوایا۔کوزیر نے ٹیلی ویژن کے علاوہ ریڈیو کےلئے بھی رواں تبصرہ کیا انھوں نے کتابوں کے علاوہ مختلف اخبارات، میگزین اور انٹرنیٹ پر کئی کالم بھی تحریر کئے ¾انھیں 2011 میں کرکٹ کے لیے خدمات کے اعتراف میں میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی تاحیات رکنیت سے نوازا گیا تھا۔ایک اندازے کے مطابق ٹونی کوزیر کا شمار ان سرفہرست لوگوں میں ہوتا تھا جنھوں نے دنیا میں کہیں بھی سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ دیکھے ۔موقر میگزین وزڈن کی 2003 کی ایک رپورٹ کے مطابق انھوں نے اس وقت تک 40 سالوں میں 266 ٹیسٹ میچوں کو براہ راست دیکھا تھا۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…