اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ حکومت کا نجم سیٹھی اور شہریار خان کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،موجودہ سلیکشن کمیٹی کا انتخاب قابلیت کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ایوان بالا میں سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ نے کہاکہ نجم سیٹھی نے پاکستانی کرکٹ کے خلاف بھارت کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے اور پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد کیا ہے حکومت کا نجم سیٹھی اور کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے ارکین سینٹ کی جانب سے سلیکشن کمیٹی کے اراکین پر اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے چیرمین انضمام الحق کو سب جانتے ہیں کہ وہ اچھے کرکٹر ہیں اور انہوںنے افغانستان کی ٹیم کو شہرت پر پہنچایا ہے اسی طرح وجاہت اللہ واسطی ،توصیف آحمد اور وسیم حید ر کی بھی کارکردگی اور وجہ شہرت اچھی ہے ۔