ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

احمدشہزاد کے ہوش اُڑ گئے،وہ ہوگیا جس کاسوچا تک نہ تھا

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک) سلیکشن کمیٹی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کرکٹر احمد شہزاد کو سرخ جھنڈی دکھا دی ، تربیتی کیمپ میں شامل کرنے سے انکار کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے پی سی بی کو خط کے ذریعے مستقبل میں ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم پی سی بی نے کرکٹر احمد شہزاد کے خط کا جواب دیدیا ہے جس میں احمد شہزاد کو پہلے ڈسپلن درست اور اپنے رویے میں بہتری لانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ جواب میں احمد شہزاد کو تربیتی کیمپ میں شامل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بورڈسپلن پر سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سلیکشن کمیٹی بھی احمد شہزاد کو کیمپ میں شامل کرنے کی مخالفت کر چکی ہے ۔ سلیکٹرز کا موقف ہے ڈراپ کیے گئے ٹیسٹ کرکٹر کو دوبارہ کیمپ میں بلانے سے غلط مثال قائم ہوگی، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر باہر رکھا گیا اس لئے انہیں کیمپ کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…