لاہور(نیوز ڈیسک)قو می کر کٹ ٹیم کے چیئر مین انضما م الحق نے کہا ہے کہ ہیڈ کو چ مکی آر تھر کے بغیر دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان نہیں کیا جا ئے گا ۔ چیئر مین سلیکشن کمیٹی کا کہنا تھا کی سلیکشن ہیڈ کو چ کی مشا ورت سے کی جا ئے گی تاہم لا ہور میں لگا یا گیا فٹنس کیمپ نہا یت اہمیت کا حا مل ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےنئےکوچ ‘مکی آرتھر ڈسپلن اورکارکردگی پرکسی سمجھوتے کے موڈ میں نہیں۔ انھوں نے ذمہ داری سنبھالنے سےپہلےہی بیڈ بوائزکووارننگ جاری کردی۔ملکی کوچز سے تو پلیئرز سدھرے نہیں ، اب غیرملکی کوچ ہی دماغ ٹھکانے لگائیں گے ۔ مکی آرتھر نےایک انٹرویو میں اپنی لائن آف ایکشن بتادی۔انھوں نے کہاکہ پُرانوں سے کام نہیں چلا تو باصلاحیت پلیئرزڈھونڈناہونگے، ڈسپلن اور فٹنس بھی بہتر کرنا ہوگی ۔جس کسی نے ڈرامے بازی کی کوشش کی ،وہ باہر جانے کے لئے راستے کھلے پائے گا۔مکی آرتھرکایہ بھی کہناتھاکہ وہ اپنےکام کوپوری سنجیدگی سےلیتےہیں،دوسروں سےبھی اس کی ہی توقع رکھتےہیں۔ سابق جنوبی افریقن کوچ نے یہ بھی کہا کہ ماضی کی غلطیوں سےسبق سیکھا ہے، پوری کوشش ہوگی کہ پاکستانی کرکٹرز سےمعاملات صحیح رہیں۔