لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کروڑوں روپے کا ٹیکس نادہندہ نکلا ایف بی آرلاہور ریجن نے ٹیکس ادا نہ کرنے پر پی سی بی کونوٹس جار ی کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ کی آمدنی پر17کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا نہیں کیا ایف بی آر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ کی آمدنی پر34 فیصد کے حساب سے ٹیکس ادا کرنا تھا بورڈ کی جانب سے صرف ایک فیصد کے حساب سے ٹیکس ادا کیا گیا۔ نوٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو فوری طور پر ٹیکس ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ۔