ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیشی امپائر نادر شاہ ڈھاکا لیگ کے ایک میچ کے دوران پیشانی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ڈھاکا لیگ میں محمڈن کلب اور کالاباغن کرکٹ اکیڈمی کے درمیان میچ کے چھٹے اوور میں محمڈن کے بلے باز اعزازاحمد نے حریف اسپن باو¿لر محمد حسن کی گیند پر سوئپ شاٹ کھیلی اور گیند اسکوائر لیگ پر کھڑے امپائر نادر شاہ کی پیشانی پر جالگی ¾نادر شاہ گیند لگتے ہی زمین پر گر پڑے اور ڈاکٹر بلالیاگیا ¾ وہ مزید کھڑے نہیں رہ سکے اور میدان سے باہر چلے گئے ان کی جگہ دوسرے امپائر شفیع الاسلام نے ذمہ داریاں سنبھال لیں ¾چند گھنٹوں بعد نادر شاہ ڈھاکا میں اپنے گھر پہنچ گئے جہاں انہوںنے کہاکہ انھیں چکر آرہے ہیں اور فوری طورپر ڈاکٹر سے ملنے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں بقیہ گیم کےلئے میدان سے باہر تھا تاہم اب میں گھر واپس آگیا ہوں اور ڈاکٹر کی طرف جارہاہوں، میری پیشانی پر زوردار چوٹ لگی ہے اور مجھے چکر آرہے ہیں، فزیو نے اسی وقت زخم کی جگہ پر برف رکھا تھا اور درد سے نجات کے لیے کچھ دوائی دی تھی۔