پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

کون سا کھلاڑی کتنا فٹ؟ رپورٹ سامنے آگئی،بڑے بڑے نام ”مشکوک“نکلے

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے گئے فٹنس کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کی ابتدائی فٹنس رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس میں عمر اکمل کی فٹنس کو سب سے بدترین قرار دیا گیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایبٹ آباد میں فوج کی زیر نگرانی بوٹ کیمپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے این سی اے میں ایک فٹنس کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا تھا جس کا آغاز آٹھ مئی سے ہوا۔انجری کا شکار محمد حفیظ اور شاہد آفریدی نے کیمپ میں شرکت سے معذرت کر لی تھی ٗ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کیلئے فٹنس کیمپ میں شرکت لازمی قرار دی گئی۔12 مئی تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ تمام کھلاڑی شریک ہیں جس کی ابتدائی دنوں کی رپورٹ پی سی بی کو موصول ہو گئی ٗباوثوق ذرائع کے مطابق رپورٹ میں نوجوان بلے باز عمر اکمل کی فٹنس کو سب سے بدترین قرار دیا گیا جس سے مستقبل میں قومی ٹیم میں ان کا انتخاب مزید مشکوک ہو گیا یاد رہے کہ انضمام الحق کی زیر سربراہی پاکستان کرکٹ کی نئی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا اور خراب ڈسپلن کی بنیاد پر اس فہرست میں عمر اکمل اور احمد شہزاد کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان سرفراز احمد کی فٹنس پر بھی شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنی سابقہ فٹنس کا معیار برقرار نہ رکھ سکے اور ان کی فٹنس گر گئی ہے۔فٹنس کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں شان مسعود کی فٹنس کو سب سے بہترین قرار دیا گیا جبکہ فواد عالم اور محمد رضوان بھی اسی فہرست کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ یونس خان، وہاب اور خصوصاً فاسٹ باؤلر عمران خان اپنی فٹنس میں نمایاں بہتری لے کر آئے ہیں اور ان کی فٹنس کا معیار پہلے سے بہتر ہے۔عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنا فٹنس ٹیسٹ دیا جس کے نتائج ایک روز تک تک آ جائیں گے۔12 مئی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس کیمپ کے اختتام کے بعد 13 مئی سے فوج کی زیر نگرانی ایبٹ آباد میں طویل بوٹ کیمپ کا آغاز ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ یہ فٹنس رپورٹ نئے کوچ مکی آرتھر کو جمع کرائے گا اور جو کھلاڑی اپنی فٹنس کا معیار بہتر نہیں بنائیں گے ان پر بوٹ کیمپ کے بعد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…