کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں فرنچائز مالکان کے اختلاف نے چھٹی ٹیم کی شمولیت کی مخالفت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی گورننگ باڈی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ معاہدے میں تحریر ہے کہ تیسرے ایڈیشن تک ٹیموں میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا ، تاہم مالی مشکلات کی وجہ سے کوشش ہے کہ ان معاملات کو جلدی نمٹالیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہے جب تک تمام فرنچائز مالکان کی تسلی نہیں مل جاتی ، چھٹی ٹیم کو شامل نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے فرنچائز مالکان کو خوشخبری سناتے ہوے کہا ہے کہ ہم ایونٹ کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرانا چاہے کہ تاکہ خالص منافع قومی کرکٹ ٹیم کی ترقی اور فروغ پر خرچ کیا جاسکے۔ پہلے ایڈیشن کے میں پی ایس ایل سے حاصل شدہ رقم کا70فیصد سرمایہ پانچویں فرنچائز ٹیموں میں برابر تقسیم کیا گیا۔ اب فرنچائز مالکان کو یہ خدشہ لگا ہوا ہے کہ ایک اور ٹیم کے اضافے کی صورت میں اس منافع میں مزید کمی متوقع ہو سکتی ہے۔