اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ نجم سیٹھی کے خلاف درخواست خارج کردی۔ آسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پی سی بی کے چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ نجم سیٹھی کے خلاف دائر درخوست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نجم سیٹھی قائم مقام چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے باوجود پی سی بی کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے ذریعے پی سی بی کے معاملات چلا رہے ہیں۔ درخواست شہریار خان کے بطور چیئرمین پی سی بی تقرر سے قبل دائر کی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے پی سی بی کے آئین کے خلاف درخواستیں دائر کر کے حقائق چھپانے پر چار پٹیشنرز کو 10۔10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ جس کے خلاف دو پٹیشنرز نے انٹراکورٹ اپیل دائر کی جس پر سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔