لاہور( این این آئی ) پاکستان کے سابقہ کرکٹر محمد یوسف نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے رضا بندی ظاہر کر دی ہے ، افغانستان کرکٹ بورڈ نے کوچ کیلئے 27 مئی تک درخواستیں طلب کر رکھی ہیں ۔ذرائع کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے کوچ کیلئے پاکستانی سابق کرکٹر محمد یوسف سے رابطہ کر تے ہوئے انہیں افغان کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے کوچ بننے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے کوچ کے لئے 27 مئی تک درخواستیں طلب کی ہیں ۔ کوچ کا حتمی فیصلہ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد کیا جائے گا ۔سابق قومی کپتان انضمام الحق نے حال ہی میں پی سی بی کی جانب سے چیف سلیکٹر مقرر ہونے کے بعد افغان ٹیم کی کوچنگ چھوڑ دی تھی۔