ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

انضمام الحق کے با اختیار ہونے پر بھی سوالیہ نشان اٹھائے جانے لگے

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )شاہد آفریدی ،عمر اکمل اور احمد شہزاد کو دورہ انگلینڈ سے ڈراپ کئے جانے کے باوجود فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کئے جانے پر انضمام الحق کے با اختیار ہونے پر بھی سوالیہ نشان اٹھائے جانے لگے ۔کرکٹ کے حلقوں میں یہ بات زیر بحث ہے کہ بورڈنے نئے چیف سلیکٹرانضمام الحق کی جانب سے ڈراپ کئے جانے والے شاہد آفریدی،عمراکمل اور احمد شہزادکو فٹنس کیمپ کیلئے طلب کرکے ثابت کردیاہے کہ حتمی فیصلے اوپر ہی ہوتے ہیں۔انضمام الحق نے ڈسپلن پرسمجھوتہ نہ کرنے کے بلندوبانگ دعوؤں کے ساتھ احمد شہزاد اور عمراکمل کو ڈراپ کردیاتھا جبکہ شاہد آفریدی کو کارکردگی کی بنیاد پر دورہ انگلینڈ کے لئے شامل نہ کرنے فیصلہ سنایا تھاتاہم اب کرکٹ بورڈ نے ان کھلاڑیوں کو دوسرے راستے سے اسکواڈمیں شامل کرکے نئے چیف سلیکٹرکی بھی حدودواضح کردی ہیں۔کرکٹ کے حلقوں میں یہ کہا جارہا ہے کہ اگر یہ فیصلہ انضمام الحق کو اعتماد میں لئے بغیر کیاگیاہے تو اس کا واضح مطلب ہے کہ آفریدی گروپ نئے چیف سلیکٹرانضمام الحق کو بھی ٹف ٹائم دے گا جیساکہ وقاریونس کو دیتا آیاتھا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…