ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عامر خان کو میکسیکن باکسرکنیلو الواریز کے ہاتھوں ناک آؤٹ شکست

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس(این این آئی) میکسیکن باکسرکانیلوالواریز نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ ٹائٹل کے میچ میں ناک آؤٹ شکست دے دی۔امریکی شہرلاس ویگاس کے باکسنگ ارینا میں ہونے والے مقابلے میں کانیلو الواریز نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ کے چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے ٹائٹل اپنے نام کر دیا۔ چھٹے راؤنڈ میں کانیلوالواریز نے جب ایک زوردار مکہ مار کر عامرخان کو رنگ میں گرا دیا اور ریفری نے مقابلہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے میکسیکن باکسر کو کامیاب قرار دے دیا۔شکست کے بعد عامر خان کا کہنا تھا کہ چیمپین بننے کا عزم لے کر رنگ میں اترا تھا لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔ الواریز نے بہت زبردست مقابلہ لڑا اور جیت گیا۔ دوسری جانب کانیلو الواریز کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ اپنے حریف باکسر کو مقابلہ ختم ہونے سے پہلے ہی ناک آؤٹ کرکے شائقین کو حیران کردوں اور آج بھی میں نے ایسا ہی کیا۔واضح رہے کہ کنیلوالواریز نے مجموعی طور پر 47 مقابلوں میں 33 بار حریفوں کو ناک کیا جب کہ کنیلوالواریز کو 47 مقابلوں میں صرف ایک مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…