لاہور(نیوز ڈیسک ) مکی آرتھر پا کستانی قو می کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ بننے کے بعد ٹیم کو کو چنگ کر نے کے لیے بے تا ب ہے اور ان کا کہنا تھا کہ کو چنگ کر نے کے لیے بے تا ب ہو ں اگلے ہفتے پا کستا ن پہنچ رہا ہو ں اور دورہ انگلینڈ سے پہلے ٹیم کی کو چنگ کو شروع کر دیا جا ئے گا اور اُ مید کر تا ہو ں کہ ٹیم اچھی پر رفامنس ادا کر ے گی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق پی سی بی نے باضابطہ اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ بنانے کا اعلان کردیا، وہ دورہ انگلینڈ سے قبل عہدہ سنبھالیں گے۔گرین شرٹس کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار اسٹورٹ لا نے ذمہ داری سنبھالنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے مکی آرتھر سے عہدہ سنبھالنے کیلئے شرائط پر بات چیت کی۔مکی آرتھر 17 مئی 1968ء میں جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں پیدا ہوئے، وہ اپنی قومی ٹیم کیلئے بھی کوچنگ کرچکے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل کیلئے کراچی کنگز کی بھی کوچنگ کی۔مکی آرتھر پاکستان ٹیم کے پانچویں غیر ملکی کوچ ہوں گے، ان سے قبل باب وولمر، رچرڈ پائی بس، جیف لاسن اور ڈیو واٹمور بھی گرین شرٹس کی کوچنگ کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ رمیز راجہ اور وسیم اکرم ٹام موڈی کو بھی قائل کرنے میں ناکام ہوگئے تھے، ڈین جونز کو منانے کی کوششیں بارآور ثابت نہ ہوسکیں، جبکہ غیر ملکی کوچز سے بات نہ بننے پر مشتاق احمد کو عبوری طور پر کوچ بنانے پر بھی غور کیا جارہا تھا۔