اسلا آباد (این این آئی)تیسرے ایشیاءسرکل سٹائل کبڈی کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر مسلسل دوسری بار ایشیاءکبڈی کپ جیت لیا۔فائنل معرکے میں پاکستان نے بھارت کو 31پوائنٹس کے مقابلے میں 50پوائنٹس سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا،پاکستانی کبڈی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ،ٹورنامنٹ میں بھارت نے دوسری اور ایران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واہ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل معرکہ پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا،فیصلہ کن معرکے میں دلچسپ مقابلہ ہوا،میچ میں پاکستان نے میچ کے آغاز سے ہی اپنی برتری قائم رکھی ،میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان کو بھارت پر 15 پوائنٹس کے مقابلے پر 24پوائنٹس کی برتری حاصل تھی ،پاکستان کبڈی ٹیم نے میچ ختم ہونے تک اپنی برتری کو برقرار رکھا اور بھارت کو31پوائنٹس کے مقابلے میں 50 پوائنٹس سے شکست دیکر مسلسل دوسری بار ایشیائ کبڈی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ¾پاکستان کی جانب سے مانا جٹ،شفیق چشتی ،وقاص بٹ،بلال محسن ڈھلوں ،رانا محمد عاطف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔قبل ازیں کھیلے گئے میچ میں ایران نے افغانستان کو 14 پوائنٹس کے مقابلے میں 57 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت 6ممالک نے شرکت کی جس میں بھارت ،افغانستان،ایران،سری لنکا اور نیپال نے شرکت کی،ٹورنامنٹ 2مئی سے 6مئی تک واہ سپورٹس کمپلیکس میں جاری رہا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2دفعہ ایشیاءکبڈی کپ کھیلا گیا جس میں ایک مرتبہ پاکستان اور ایک بار بھارت نے فتح حاصل کی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم



















































