پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

احمد شہزاد کا قوم کے بچوں کے ساتھ ایسا کارنامہ جان کر آپ بھی داد دینگے

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)معروف کرکٹر احمد شہزاد نے عمیر ثنا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا،تھیلے سیمیا کے بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی اور تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لیے عمیر ثنا فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے ڈے کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا ،زیر ِ علاج بچوں سے ملاقاتیں کیں،ان کے ساتھ مل کر کیک کاٹا،سیلفی لی اورانھیں تحائف دیے۔اس موقع پر عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری، جوائنٹ سیکریٹری عبید ہاشمی،ڈاکٹر ذیشان حسین انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔قبل ازیں تھیلے سیمیا کے بچوں نے انھیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔۔بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ کہ میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ آج میں نے عمیر ثنا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور تھیلے سیمیا کے بچوں سے ملاقاتیں کیں،8مئی کو پوری دنیا میں تھیلے سیمیا کا عالمی دن منایا جاتا ہے،پاکستان میں بھی یہ دن منایا جاتاہے ،ہمارے ملک میں تھیلے سیمیا کا مرض جس شدت سے پھیل رہا ہے اس سے ہم سب واقف ہیں،میری نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ شادی سے پہلے اپنا تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ ضرور کرائیں تاکہ اس مرض کو پاکستان میں مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر تھیلے سیمیا کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے تو اس کی واحد وجہ اس مرض سے متعلق آگاہی کا نہ ہونا ہے،اگر ہم سب مل کر اس مرض سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار اداکریں تو بہت جلد اس مرض کو پاکستان سے ختم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے اپنے شائقین سے تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے اپنے خون کے عطیے کی بھی اپیل کی۔احمد شہزاد نیملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لیے عمیر ثنا فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا اوراپنے ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے عمیر ثنا فاؤنڈیشن آمد پر احمد شہزاد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ احمد شہزاد نے عمیر ثنا فاؤنڈیشن کا دورہ کرکے اور تھیلے سیمیا کے بچوں سے ملاقات کر کے اس مرض سے خاتمے کے لیے اپنی جس دل چسپی کا اظہار کیا ہے اس پر عمیر ثنا فاؤنڈیشن اور تھیلے سیمیا کے بچے اور ان کے والدین ان کے شکرگزار ہیں۔علاوہ ازیں عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے تحت یکم مئی سے 8مئی تک چلائی جانے والی تھیلے سیمیا آگاہی مہم کے سلسلے میں آج شام6بجے کراچی پریس کلب میں چراغ روشن کرنے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔تقریب میں تھیلے سیمیاکے بچے،ان کے والدین اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوں گے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…