پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف ریسلر جان سینا کئی ماہ کی انجری کے بعد دوبارہ واپسی کیلئے تیار

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)معروف ریسلنگ اسٹار جان سینا کئی ماہ سے کندھے کی انجری کے باعث ڈبلیو ڈبلیو ای سے دور تھے مگر اب انہوں نے واپسی کا اعلان کردیا ہے۔اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں جان سینا نے ریسلنگ رنگ میں واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا۔ویسے پہلے کہا جارہا تھا کہ جان سینا کی واپسی جولائی سے قبل ممکن نہیں ہوسکے گی تاہم یہ ریسلنگ اسٹار بہت جلد انجری پر قابو پاکر واپس آنے کی شہرت رکھتے ہیں۔رائل قبل سے قبل یعنی دسمبر کے آخر میں زخمی ہوکر باہر ہونے والے جان سینا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ سرجری سے ریکوری کے لیے 9 ماہ کا وقت دیا گیا تھا مگر اب میں تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ میموریل ڈے (30 مئی) کو را میں شرکت کریں گے یعنی سرجری کے 5 ماہ بعد۔15 بار ورلڈ چیمپئن رہنے والے جان سینا واپس آکر کس ریسلر کے لیے چیلنج بنتے ہیں اس بارے میں ابھی کچھ کہنا تو مشکل ہے تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای کی خواہش ہے کہ ایونٹ سمر سلیم میں رومن رینز اور جان سینا کے درمیان ٹائٹل میچ ہو۔رومن رینز نے ریسل مینیا 32 میں کامیابی کے بعد ایک انٹرویو مین جان سینا سے میچ کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…