لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے مکی آرتھر کو وقار یونس کی جگہ قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنا دیا ۔ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی ناکام مہمات کے بعد سابقہ ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کوچنگ کے کیلئے کسی موزوں شخص کی تلاش میں سرگرداں تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے توچ کی تقرری کیلئے قومی ٹیم کے سابق قائدین وسیم اکرم اور رمیز راجہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔پی سی بی کے مطابق کمیٹی نے چار نام تجویز کیے تھے اور پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز سے تفصیلی مشاورت کے بعد مکی آرتھر سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے پاکستان کی کوچنگ کرنے پر رضامندی ظاہر کردی اور وہ ممکنہ طور پر اس مہینے کے آخر میں اپنی ذمیداریاں سنبھال لیں گے۔ابتدا میں پیٹر مورس اور اسٹورٹ لا کے ساتھ ساتھ عاقب جاوید کو گرین شرٹس کی کوچنگ کا مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا تھا لیکن مختلف وجوہات کے سبب ان امیداروں کے انکار کے بعد مکی آرتھر کے نام پر اتفاق کیا گیا۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کی کوچنگ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے شاندار فتوحات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام فارمیٹس میں عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کیا۔110 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے مکی آرتھر کو دنیا کی دو بڑی ٹیموں کی کوچنگ کا تجربہ حاصل ہے جہاں آسٹریلیا کی کاچنگ سے قبل انہوں نے پانچ سال تک جنوبی افریقہ کی کوچنگ کی۔آرتھر نے 2005 سے 2010 تک اپنے آبائی ملک جنوبی افریقہ کی کوچنگ کی جس کے بعد 2011 میں انہیں آسٹریلیا کا کوچ مقرر کیا گیا تاہم 2013 کی ایشز سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے سبب انہیں عہدے سے برطرف کردیا گیا تھاگزشتہ سال انہیں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کی کوچنگ کی ذمے داری بھی سونپی گئی تھی تاہم کنگز کی ٹیم مایوس کن کارکردگی کے بعد ایونٹ کے پلے آف تک رسائی حاصل نہیں کر سکی تھی۔قومی ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ قبول کرنے کے بعد اب آرتھر کراچی کنگز کے کوچ کی ذمہ داریاں سے دستبردار ہو جائیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذاکرات کی اندرونی کہانی
-
ڈاکٹر فیصل کی سبکدوشی, عہدہ چھوڑ کر اسلام آباد روانہ، کمیونٹی میں تذبذب اور تشویش
-
اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی ، وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
-
نسوار سے متعلق نیا قانون؟ سزائیں اور جرمانے
-
’نوکری سے نکالنے پر ملزم لیڈی ڈاکٹر کی ویڈیو بنا کر بیلک میل کرتا رہا‘
-
پاکستانی عازمینِ حج کے لیے قربانی کی رقم مقرر؟ کتنے ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے؟
-
راولپنڈی،13سالہ بچی کے ساتھ ملزمان کی گھر میں گھس کر زیادتی، ویڈیو بھی بناتے رہے
-
خسرہ کی وبا نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی، اب تک 40 بچے جاں بحق
-
نیشنل بینک آف پاکستان مین برانچ میانوالی میں سونا چوری ہونے کا انکشاف
-
ایران نے امریکہ کو پاکستان کے ذریعے نئی تجاویز پیش کردیں
-
پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
-
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا
-
آج کچھ گولیاں چلیں گی، ترجمان وائٹ ہاس کا مذاق سچ ثابت ہوگیا
-
سعودی عرب: عازمین حج کے لئے خاص ہدایت



















































