نئی دہلی(نیوزڈیسک) مایہ ناز بھارتی بلے باز یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنے عہد کے سب سے بہترین بلے باز ہیں لیکن ان کا سچن ٹنڈولکر سے موازنہ کرنا غلط ہے کیونکہ انہیں اب بھی ٹنڈولکر کے برابر پہنچنے کیلئے کافی سخت محنت درکار ہے۔یوراج نے کہا کہ کوہلی اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز موجودہ عہد کے بہترین بلے باز ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ بھی ہندوستان کیلئے ٹنڈولکر کی طرح عظیم بلے باز بنیں گے۔ ٹنڈولکر ہندوستان کے عظیم کھلاڑی اور سفیر تھے اور ویرات کوہلی کو ان سے موازنے کیلئے کافی سخت محنت درکار ہے۔’ویرات کوہلی بہترین فارم میں ہیں۔ وہ اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ اس عہد کے سب سے بہترین بلے باز ہیں تو مجھے امید ہے کہ ایک دن وہ بھارت کے عظیم بلے باز بن جائیں گے۔ٹخنے کی انجری کی شکار ٹخنے کی انجری کا شکار یوراج سنگھ انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد کا حصہ ہیں لیکن انجری کی وجہ سے وہ اب تک لیگ کا کوئی میچ نہیں کھیل سکے۔یوراج نے کہا کہ آئی پی ایل کے اگلے میچز میں ضرور شرکت کروں گا ۔مایہ ناز آل راو¿نڈر نے کہا کہ جب تک میں کھیل رہا ہوں تو جب بھی مجھے موقع ملا میں تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔