اسلا آباد آ(نیوزڈیسک) پی سی بی کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہاہے کہ کرکٹ بورڈ کے کرتا دھرتا رینکنگ میں تنزلی کے ذمہ دار ہیں ٗ بہتری کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ورلڈ کپ دو ہزار انیس کے لیے کوالیفائنگ راونڈ کھیلنا پڑ سکتا ہے۔ایک انٹرویو میں سابق پی سی بی چیئرمین خالد محمود نے کہا کہ پاکستان کا ون ڈے کرکٹ میں تنزلی کا آغاز 2007کے ورلڈ کپ سے ہوا۔ خالد محمود نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو لاہور اور کراچی سمیت تمام ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کی مالی مدد کرنی چاہیے ٗ کلب کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار گرنے کی وجہ سے پاکستان رینکنگ میں نویں پوزیشن پر پہنچ گیا سابق پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کی ورلڈ کپ دو ہزار انیس سے چھٹی ہو سکتی ہے۔