لاہور (نیوزڈیسک) آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل کپتانی چھوڑنے کا سوچا تھا مگر مناسب متبادل دکھائی نہ دینے کی وجہ سے ذمہ داری خود سنبھالے رکھی۔آئی سی سی کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے لیے مجھے 2دہائیوں تک کرکٹ کھیلنے کا موقع میسر آیا، میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اتنے لمبے عرصے تک ملک کے لیے کھیل پاؤں گا، میں نے ہمیشہ بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلی، کبھی پرفارم نہیں بھی کرپایا مگر اس دوران ملنے والی محبت اور سپورٹ پر بے حد شکرگزار ہوں۔آفریدی نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کا سامنا، چیلنجز قبول کرنا اور قومی ٹیم کی قیادت کرنا آسان کام نہیں، ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل میں نے قیادت چھوڑنے پر بھی غور کیا تھا لیکن مجھے کوئی دوسرا پلیئر اتنی بڑی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے تیار دکھائی نہیں دیا، میں نے ایونٹ کیلئے مضبوط اسکواڈ تیار کرنے کی کوشش کی مگر ہم توقعات پر پورا نہیں اترسکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے ساتھ مالی فائدہ بھی ملا، ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر ضرورت انہیں تلاش کرنے کی ہے،ایسا اکیڈمیز میں ہی ہوسکتا ہے۔ہمیں ہر شہر میں مناسب اکیڈمی بنانی چاہیے تاکہ باصلاحیت بچے وہاں پر موجود سہولیات سے فائدہ اٹھاسکیں، ابھی لڑکے صرف اس وقت سیکھتے ہیں جب ٹیم میں منتخب ہوں، انھیں ڈائیونگ اور دیگر چیزیں اکیڈمیزمیں انڈر 16اور 19لیول پر سیکھنی چاہئیں۔ اپنے مستقبل کے بارے میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے ہیمپشائر کانٹی سے معاہدہ کیا ہے۔پی ایس ایل بھی کھیلوں گا، اس دوران اگر کوئی اچھا موقع ملا تو اس سے استفادے کے لیے تیار ہوں، اس کے ساتھ میں اپنی فانڈیشن کے لئے چیریٹی کاموں کا سلسلہ جاری رکھوں گا،ایک بہترین سہولیات سے آراستہ اکیڈمی کا قیام بھی میرے مقاصد میں شامل ہے۔
کپتانی کیوں نہ چھوڑی؟ شاہد آفریدی عجیب وجہ سامنے لے آئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
-
سلمان خان کتنی دولت کے مالک؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
نئے سال کی آمد کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
-
بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل، داماد ہی مرکزی ملزم نکلا
-
بھارت کی جانب سے کھیلنے، بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی پر پابندی عائد
-
اداکارہ نادیہ خان کو بیٹے کےساتھ بھارتی گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا















































