ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم ایک اور’’کھائی‘‘ میں جاگری

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیموں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں پوزیشن پر آگئی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم تنزلی کے سفر پر گامزن ہے جس کی وجہ سے وہ آٹھویں سے ایک مرتبہ پھر نویں پوزیشن پر پہنچ گئی، گرین شرٹس 42میچز میں 87پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ رینکنگ میں 124پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے، بھارت چوتھے اور سری لنکا پانچوے اور انگلینڈ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔بنگلادیش نے ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں سے ساتویں پوزیشن سنبھال حاصل کرلی، اسی طرح ویسٹ انڈیز آٹھویں، افغانستان دسویں، زمبابوے گیارہویں اور آئرلینڈ کی ٹیم بارہویں پوزیشن پر ہے۔جبکہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے ،بھارت دوسرے اور ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیز کا تیسرا نمبر ہے۔جبکہ پاکستانی ٹیم ساتویں نمبر پر برقرار ہے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…