جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

پی سی بی نے بہت دور سے کوچ ڈھونڈ نکالا،نام جان کر سب حیران

datetime 4  مئی‬‮  2016 |

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے لیے آسٹریلیا کے باز اسٹورٹ لا کا نام سامنے آگیا،پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی اٹھارہ لاکھ روپے تنخوا اور دو سال کا کنٹریکٹ کی پیشکش کرے گا ۔پی سی بی کے باوثوق ذرائع کے مطابق چیئرمین شہریار خان نے ساتھیوں کی مشاورت کے بعد آسٹریلیا کے سابق بلے باز سٹورٹ لا کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے کیلئے فائنل کر لیا ۔پی سی بی جلد سٹورٹ لا سے رابطہ کرکے انہیں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے پیشکش کریگا۔ سٹورٹ لا ستمبر تک آسٹریلوی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا معاہدہ کر چکے ہیں۔انہوں نے پاکستانی ٹیم کے کوچ کے عہدے کیلئے بھی اپنی درخواست جمع کرائی تھی۔ پیشکش قبول کرنے پر سٹورٹ لا کو آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے ساتھ اپنا معاہدہ توڑنا پڑیگا۔ذرائع کے مطابق اگر سٹورٹ لا کے ساتھ معاہدہ طے نہیں پایا تو کرکٹ بورڈ جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر اور انگلینڈ کے اینڈی مولز میں سے کسی ایک کو معاہدے کی پیشکش کریگا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے غیرملکی کوچ کیلئے اٹھارہ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کا پیکیج مختص کیا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سٹیورٹ لا 18اکتوبر 1968ء میں پیدا ہوئے۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے اوپننگ بلے باز ہیں جبکہ دائیں سے میڈم فاسٹ باؤلنگ بھی کرتے ہیں۔سٹیورٹ لا نے اپنے کیرئیر کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے 54ون ڈے میچز کھیلے جس میں 7نصف سنچریاں اور ایک سنچری سکور کی ۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…