دبئی(نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ ٹیموں کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ایک درجے بہتری کیساتھ تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے نمبر پر، بھارت دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر انگلینڈ، پانچویں پر نیوزی لینڈ، چھٹے پر جنوبی افریقہ، ساتویں پر سری لنکا، آٹھویں پر ویسٹ انڈیز، نویں نمبر پر بنگلہ دیش اور دسویں نمبر پر زمبابوے موجود ہے۔پاکستان نے گزشتہ سال 8 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے پانچ میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میں اسے شکست ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ اس کی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری آئی ہے۔